the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
باتزک و احتشام آغاز،لاکھوں زائرین کی شرکت
گلبرگہ: حضرت بندگی مخدوم خواجہ دکن سید محمد حسینی گیسودراز بندہ نوازؒ کے 610ویں سالانہ عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب کا آج شام تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین نے تاریخی محبوب گلشن سے جلوس صندل مبارک کی برآمدگی سے بصد تزک و احتشام آغاز فرمایا۔جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ محبوب گلشن کے سبزہ زار پر مولانا سید عبدالرشید کی امامت میں نماز عصر ادائیگی کے بعد ازاں محفل سماع کا خصوصی شامیانہ میں آغاز ہوا ۔ حیدرآباد کے محمد محبوب بندہ نوازی،عطیق حسین بندہ نوازی اور دیگر قوالوں نے مبارکباد ی پڑھی اور نعتیہ کلام سناکر سماں باندھ دیا۔ محفل کی نگرانی حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین نے فرمائی۔ ان کے ہمراہ حضرت حضرت فضل المتین چشتی گدی نشین ،حضرت امین میاں چشتی ،ڈاکٹر محمد یوسف صدر کرناٹک وقف بورڈ، اسد علی انصاری صدر وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ، حضرت سید محمد علی الحسینی فرزند اکبر حضرت سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز ؒ ،ڈاکٹر سید مصطفی حسینی فرزند اصغر حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی عرف افسر بابا، حضرت سید شاہ حسن شبیر حسینی (سجاد نشین روضہ خورد) حضرت حامد نواب، حضرت سید عارف حسینی برادر حضرت سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ ، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی چیف ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائیمز، ، حضرت سید باقر شبیر حسینی،حضرت سید ذکی حسینی اویس بابا، ارکان خانوادہ روضہ بزرگ و روضہ خرد،حضرت سید ابو تراب قادری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف،حضرت سید اکبر نظامی سجادہ نشین درگاہ شاہ خاموش حیدر آباد،حضرت قاسم ابوا لعلائی سجادہ نشین درگاہ درگاہ حضرت



محمد حسین صاحب حیدر آباد، حضرت قبول پاشاہ شطاری حیدر آباد، حضرت سید شاہ ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابولفیض بیدر، سید امین رضوی سجادہ نشین سید علی گوڑا حیدر آباد ، ضیاء الدین صاحب سجادہ نشین گجرات ، حضرت سید امان اللہ قادری ،مولانا مفتی خلیل احمد، جناب ایم اے حبیب معتمددرگاہ ،سید مظہر حسین صدر نشین ضلعی حج کمیٹی ، سجاد حسین مانیال،نصیر احمد ایوب اینڈ سنس،مولانا تنویر احمد ،سید واجد احمد داروغہ درگاہ بندہ نوازؒ ، سینئیر صحیفہ نگاران جناب حامد اکمل و ڈاکٹر ماجد داغی، شبیر احمد لوکھنڈ والے ، مولانا قاسم حیدر،حبیب معظم، مولانا سید جہانگیر نے شرکت کی۔ محفل سماع کے بعد حضرت سید خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین سمرہاؤس پہنچے اور صندل مبارک کی کشتی اپنے سرپر اٹھاکر جلوس کو روانہ فرمایا۔ اس وقت درگاہ شریف کے نوبت نواز شہنائی پر نعت شریف سنارہے تھے۔حضرت سید شاہ خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ نوازؒ کی قیادت میں اورحضرت سید محمد علی الحسینی و حضرت ڈاکٹر سید مصطفےٰ حسینی کے علاوہ ڈاکٹر محمد یوسف صدر نشین کرناٹک وقف بورڈ، کی سرکردگی میں جلوس صندل نعرہ ہائے تکبیر ورسالت کی گونج میں روانہ ہوا۔ میلاد خواں جماعت اور جلالی فقراء جلوس کے آگے تھے۔ مرفع اور بینڈ کی سامعہ نوازی میں جگت چوک، سوپر مارکٹ اور کلاتھ بازار سے گذر کر جلوس صندل مسجد مارکٹ پہنچا جہاں جلوسوں نے نماز مغرب ادا کی۔ صراف بازار عطاربازار، صندل گلی اور نیشنل چوک سے گذرکر رات ساڑھے دس بجے جلوس آستانہ عالیہ پہنچا ۔گیارہ سیڑھی پر حضرت سجادہ نشین ارکان خانوادہ کے ہمراہ جلوس کا استقبال فرمایا ۔ صندل کی کشتیاں بکمال عقیدت گنبد مبارک میں پہنچائی گئیں۔ ایک بچے شب فاتحہ بائیس خواجگان چشت ہوں گے۔ دیڑھ بجے رات مراسم صندل انجام پائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.